• news

قابل تقسیم محاصل سے کم ادائیگیو ں کا معاملہ قومی مشترکہ مفادات کو نسل میں لیجانے کا فیصلہ

لاہور  (آئی این پی)  پنجاب سمیت چاروں صوبوں نے وفاقی حکومت سے قابل تقسیم محاصل سے کم ادائیگیاں کئے جانے کیخلاف رابط کر لیا‘  معاملہ قومی مشتر کہ مفادات کونسل میں بھی لیجانے کا فیصلہ۔  ذرائع کے مطابق پنجاب، سندھ، کے پی کے اور بلوچستان نے وفاقی حکومت کو خطوط لکھے ہیں جس میں وفاق سے کہا گیا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے قومی محاصل میں صوبوں کے حصے کے مطابق واجبات کی ادائیگی کی جائے اور وفاق کی طرف سے صوبوں کو کی جانے والی ٹرانسفرز اور اصل حصے کے واجبات کے ساتھ ری کنسلیشن کرکے پہلی ششماہی کے باقی رہ جانے والے واجبات ادا کئے جائیں تاکہ اپنی مالی ضروریات پوری کی جا  سکیںجبکہ صوبوں نے معاملہ قومی مشتر کہ مفادات کونسل میں بھی لیجانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن