• news

گوجرانوالہ: ساس سے جھگڑ کر میکے جانے والی خاتون سے 2 افراد کی مبینہ زیادتی

گوجرانوالہ + ساہیوال (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) ساس سے جھگڑ کر میکے جانے والی خاتون کو دو افراد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ راہوالی کی شادی شدہ نازیہ گزشتہ روز اپنی ساس سے جھگڑ کر گھر سے نکلی اور  میکے جانے کے لئے علاقہ میں ہی واقع بس سٹینڈ سے ویگن پر بیٹھ گئی جبکہ ویگن میں پہلے سے ہی سوار دو نا معلوم افراد اسے ورغلا کر لوہیانوالہ میں ایک مقام پر لے گئے۔ جہاں پر انہوں نے نازیہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بعدازاں اسے پنڈی کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ خاتون کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا۔ علاوہ ازیں ساہیوال میں تین مختلف واقعات میں دو لڑکیوں سے زیادتی اور ایک کو اغواء کر لیا گیا، جہاز گرائونڈ میں غلام رسول وغیرہ تین ملزمان نے (ل۔ب) کو اکیلا پا کر پکڑ لیا اور اُس کے ساتھ باری باری زیادتی کرکے فرار ہو گئے، آبپارہ ٹائون میں شعیب وغیرہ چار ملزمان نے (ث۔ب) کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہو گئے۔ چک نمبر 93/6آر سے بہاول شیر وغیرہ پانچ ملزمان نے حاجی احمد کی شادی شدہ بیٹی کو اغواء کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن