• news

پشاور: ڈرون حملوں کیخلاف پی ٹی آئی کا دھرنا،75 ویں روز اتحادی جماعتوں کے ارکان کی شرکت، مظاہرہ

پشاور (آن لائن) تحریک انصاف کے زیر اہتمام ڈرون حملوں کیخلاف دھرنے کو 75 روز مکمل ہو گئے ۔بدھ کو دھرنے کے 75 ویں روز تحریک انصاف چارسدہ  کے کارکنان نے ضلعی صدر ظہور خان اور بابائے دھرنا میجر فیاض خلیل کی قیادت میں دھرنا دیا۔ اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد سمیت اتحادی جماعتوں کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ کارکنان نے ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

ای پیپر-دی نیشن