پشاور: صحت کا انصاف پروگرام 9 فروری کو ہوگا ‘چار ہزار اساتذہ کی خدمات حاصل، موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہوگی
پشاور (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر پشاور سید ظہیر اسلام کی زیر صدارت 9 فروری اتوار کو صحت کا انصاف مہم کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی سی کیمپ آفس میں منعقد ہوا۔ ظہیر اسلام نے کہا کہ یونین کونسلز میں صحت کا انصاف مہم چلائی جائیگی جس کیلئے 4000 اضافی اساتذہ کی خدمات حاصل کرلی گئیں ہیں جبکہ موٹرسائیکل چلانے پر مکمل پابندی ہوگی۔