یونیورسٹی آف وٹرنری اینمل سائنسز پتوکی انتظامیہ کی غفلت، درجن سے زائد ہرن ہلاک
لاہور (سٹی رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پتوکی کیمپس کی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ایک درجن سے زائد ہرن جان کی بازی ہار گئے۔ انتظامیہ نے معاملے کو دبانے کیلئے مردہ ہرنوں کا پوسٹ مارٹم کرائے بغیر دفن کردیا۔ ہرنوں کی ہلاکت کے حوالے سے پتوکی کیمپس کے ایڈمن انچارج شاہد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے لا علمی کا اظہار کیا۔