• news

معاہدہ کی صورت میں 10 ہزار سے زائد امریکی فوجی افغانستان میں موجود رہیں گے

واشنگٹن +اسلام آباد(سٹاف رپورٹر+ثناء نیوز+ اے ایف پی) امریکی صدر باراک اوبامہ  نے ملٹری کامنڈرز  سے اہم ملاقات کی ہے ملاقات میں افغانستان  سے امریکی  فوجوں کی واپسی  اور افغانستان  سے مجوزہ  سیکورٹی معاہدہ پر غور کیا گیا وائٹ ہائوس میں ہونے والی  اس ملاقات  کے دوران افغانستان میں ایساف کے  کمانڈر جنرل جوزف  ڈانفرڈ ، وزیر دفاع  چک ہیگل  اور چیئرمین  جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارٹن ڈمپی بھی موجود تھے۔ وائٹ ہائوس ترجمان کے مطابق کمانڈرز سے ملاقات میں افغانستان کے ساتھ مجوزہ  امریکی معاہدے  کا جائزہ بھی لیا گیا معاہدہ کی صورت میں 10 ہزار سے زائد امریکی فوجی افغانستان  میں موجود رہیں گے۔ حزب اسلامی ’’خالص‘‘ نے افغانستان کے صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن