• news

پنوعاقل: کاروکاری کے الزام میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل اور آشنا کو زخمی کر دیا

پنوعاقل (آئی این پی) نواحی گائوں حسین کلوڈ میں سیاہ کاری کے الزام میں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ شوہر حاجی کلوڈ نے دلیر کلوڈ کے ہمراہ ناجائز تعلقات کی بناء پر اپنی بیوی شمیعہ کو کلاشنکوف کے برسٹ مار کر قتل کر دیا اور سیاہ کاری کے الزام میں آنے والے نوجوان دلبر کلوڈ کے گھر پر چڑھائی کرکے فائرنگ کرکے اسے بھی شدید زخمی کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن