• news

آل پاکستان مسلم لیگ کا مشرف کے حق میں کل سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

اسلام آباد (آن لائن) آل پاکستان مسلم لیگ نے صدر پرویز مشرف کیخلاف منفی پراپیگنڈہ کو ناکام بنانے کیلئے 7 فروری جمعہ سے ملک گیر پرامن احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء چودھری شفیق نے کہا ہے پرویز مشرف کیخلاف حکومت ذاتی انتقام پر اتر آئی ہے۔ انصاف کیلئے اب آل پاکستان مسلم لیگ سڑکوں پر سراپا احتجاج ہوگی۔ پرامن احتجاجی تحریک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی تو ہر حکومتی کوشش کو ناکام بنادیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن