حکومت تحفظ پاکستان آرڈیننس پر اتحادیوں، اپوزیشن کو راضی کرنے میں ناکام
اسلام آباد (نواز رضا + وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے حکومت اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کو تحفظ پاکستان آرڈیننس کو موجودہ شکل میں منظور کرنے پر آمادہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تاہم منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترامیم کے مسودہ ہائے قانون پر بڑی حد اتفاق رائے پیدا ہو گیا۔ مسلم لیگ(ن) کے’’ قانونی دماغ‘‘ زاہد حامد نے تحفظ پاکستان آرڈننس کو قابل قبول بنانے کیلئے اپوزیشن کی تجاویز کو شامل کرنے کا عندیہ دیا۔اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے تحفظ پاکستان آرڈیننس میں سے کسی بھی شہری کو 90 دن کیلئے حراست میں رکھنے، تفتیش، شہریت کی منسوخی، ایمرجنسی کے نفاذ اور گولی مار دینے کی شقوں کو خارج کا جائے۔