• news

لندن: ملازمین کی ہڑتال جاری‘ دنیا کا سب سے بڑا زیر زمین ریلوے نیٹ ورک بند

لندن (این  این آئی + نیٹ رپورٹ) لندن میں دنیا کا سب سے بڑا زیر زمین ریلوے نیٹ ورک ملازمین کی ہڑتال کے باعث بند کر دیا گیا۔ لندن میں زیر زمین ٹرینوں اور بسوں کا عملہ بدھ سے 48 گھنٹوں کی ہڑتال پر ہے۔ ہڑتال کا مقصد لندن کے ٹرانسپورٹ آفس کی جانب سے ملازمین کی 950 نوکریاں ختم کرنے اور ٹکٹ گھر بند کرنے کی تجویز پر احتجاج کرنا ہے۔ ریلوے یونین کا مطالبہ ہے  کہ اس تجویز کو فوری واپس لیا جائے۔ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد ریلوے کے نظام کو جدید بنانا اور سالانہ 5 کروڑ پائونڈ بچانا ہے۔ زیر زمین ترین کے نظام کی بندش سے لاکھوں افراد کو مشکلات کا سامنا ہے اور سڑکوں پر رش بڑھ گیا ہے۔  شہر میں افرا تفری کا عالم ہے اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیااور لاکھوں مسافر خوار ہوتے رہے اور سائیکلوں پر سفر کرنے پر مجبور ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن