• news

حکومت پنجاب کی جانب سے ڈسٹرکٹ ڈبلیو سی چیلنج فنڈ کے قیام کا اعلان

لاہور (پ ر) حکومت پنجاب نے صوبے میں 2.7 ملین (GBP) کی لاگت سے ڈسٹرکٹ ڈلیوری چیلنج فنڈ (DDCF) کے قیام کا اعلان بچوں کی تعلیم میں جدید خیالات کی حوصلہ افزائی کیلئے مقابلے کے انعقاد سے کیا۔ یہ فنڈ برطانوی حکومت کے شعبہ بین الاقوامی ترقی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ پروگرام (سب نیشنل گورننس) کے تحت عوام کوبہتر خدمات کی فراہمی سے متعلق جدید خیالات کی حوصلہ افزائی کیلئے چلایا جائے گا۔ (DDCF) پروگرام کی شروعات سب سے پہلے ڈسٹرکٹ حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، شیخوپورہ، وہاڑی اور بہاولنگر سے کی جائے گی۔ چار سالہ سب نیشنل گورننس پروگرام سے پنجاب کی صوبائی اور ضلعی حکومتوں کو ان کی عوام خصوصاً غریب اور خواتین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن