• news

نشتر کالونی میں بجلی کے نئے کنکشن کا حصول ناممکن ہوگیا، عملے کا رشوت کے بغیر تار و میٹر دینے سے انکار

کاہنہ (نامہ نگار) نشتر کالونی سب ڈویژن لیسکو میں نیو کنکشن شہریوں کے لئیے عذاب بن گئے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروائے پانچ ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود نیا کنکشن نہ مل سکا، متعلقہ عملہ کا بغیر رشوت میٹر و تار دینے سے انکار۔ اٹاری سروبہ کی رہائشی ناہید اختر نے پانچ ماہ قبل ڈیمانڈ نوٹس جمع کروا دیا۔ عملہ بار بار دفتر کے چکر لگوا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن