• news

مشرف کے دور میں جدوجہد آزادی کشمیر کو سخت نقصان پہنچا: مجلس احرار اسلام

لاہور(خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار ِ اسلام پاکستان کے قائد سید عطاء المہیمن بخاری ،سید محمدکفیل بخاری،عبداللطیف خالد چیمہ اور دیگر رہنمائوں نے ’’یوم ِ یکجہتی کشمیر ‘‘کے حوالے سے اپنے بیانات میں کہاہے کہ کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دینے والے بھارت کے ساتھ تجارت وسفارت کے نام پر ملکی سلامتی کو دائو پر لگا نے والے حکمران اور سیاستدان شہداء آزادی کشمیر کے خون سے ہاتھ نہ رنگیں۔انہوں نے کہاکہ پر ویز مشرف کے دورِ حکومت میں آزادی کشمیر کی تحریک کو سخت نقصان پہنچا، انہوں نے کہاکہ تقسیم ہند کے وقت ضلع گورداسپور کو ہندوستان میں رھنے دینے کی قادیانی درخواست نے اب تک پاکستان کے لیے مسئلہ کشمیر کھڑا کررکھا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن