• news

2023ء تک ایشیائی ممالک میں توانائی کی طلب میں 50فیصد اضافہ متوقع

اسلام آباد (آئی این پی) ایشیائی ملکوں میں مستقبل میں توانائی کی طلب میں اضافہ تشویشناک ہے۔2023ء تک دنیا کی توانائی کی طلب میں 50فیصد تک کا اضافہ متوقع ہے۔ بین الاقوامی سروے کے مطابق آبادی میں اضافے اور بڑھتی ہوئی طلب کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2023ء تک پہنچتے پہنچتے دنیا کو40سے 50فیصد سے زیادہ توانائی ،پانی اور غدا کی ضرورت ہو گی۔ بجلی اور صاف پانی جیسے اہم وسائل کے استعمال پر زبردست دبائو پڑے گا۔ پانی و بجلی کی پیداوار اور غذاتی پیداوار کے لئے پانی اور بجلی کی ضروریات ہوتی ہے۔ نو ایشیائی ملکوں میں تھائی لینڈ ،فلپائن، پاکستان اور ہندوستان ابتدائی فہرست میں شامل ہیں۔ یہ ممالک آبادی میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے مستقبل میں ان ضروریات زندگی کے بارے میں زیادہ فکر مند ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن