• news

امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے سفر سے محتاط رہنے کی ہدایت کردی

واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ نے پاکستان  میں  امن و امان کی مخدوش  صورتحال اور امریکہ مخالف جذبات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو  پاکستان  کے  سفر سے  محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ جمعرات کو   امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے  اپنے شہریوں کے لئے  ٹریول ایڈوائزری  میں  انہیں متنبہ کیا گیا  ہے کہ وہ پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے احتیاط برتیں اور سفر کے دوران پر ہجوم علاقوں سے دور رہیں۔ دوسری طرف  امریکی محکمہ خارجہ  طالبان کے ساتھ مذاکرات کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے اپنے تحفظات  کا اظہار بھی کرچکا  ہے۔

ای پیپر-دی نیشن