مشرف کی عدالت میں ممکنہ پیشی، 1000 سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی دینگے، سکیورٹی پلان تیار
اسلام آباد (وقت نیوز) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی عدالت میں ممکنہ پیشی کے پیش نظر پولیس نے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا۔ اے ایف آئی سی سے خصوصی عدالت تک 1000 سکیورٹی اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ روٹ کی بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے چیکنگ بھی کرائی جائے گی۔