سپریم کورٹ کا کوئی جج دوہری شہریت کا حامل ہے نہ آئینی پابندی: اعلامیہ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ غیر رسمی اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا کوئی بھی جج دوہری شہریت کا حامل نہیں ہے تاہم آئین اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے ضابطہ اخلاق میں کسی بھی جج کی دوہری شہریت پر پابندی نہیں ہے۔سپریم کورٹ کے ترجمان کی پریس ریلیز کے مطابق میڈیا رپورٹس میں آیا ہے سینٹ کے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی دوہری شہریت کا معاملہ اٹھایا گیا ہے جس پر عدالت عظمٰی کی فل کورٹ میٹنگ میں غیر رسمی طور پر یہ معاملہ اٹھایا گیا تو معلوم ہوا ہے سپریم کورٹ کا کوئی بھی جج دوہری شہریت کا حامل نہیں ہے۔