شہداء فائونڈیشن کا طالبان مذاکراتی کمیٹی کی بھرپور حمایت کا اعلان
اسلام آباد (ثناء نیوز) شہداء فائونڈیشن نے طالبان کی طرف سے قائم کی گئی مذاکراتی کمیٹی کی بھرپور حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ شہداء فائونڈیشن آف پاکستان کے مرکزی ترجمان حافظ احتشام احمد نے طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے کورڈینیٹر مولانا یوسف شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں شہداء فائونڈیشن کی طرف سے طالبان کی مذاکراتی کمیٹی سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے کورڈینیٹرمولانا یوسف شاہ اور شہداء فائونڈیشن کے ترجمان نے ٹیلی فونک گفتگو میں طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔