لاہور کا حشمت علی معذوروں کیلئے مثال تمام کام خود کرنے والا شادی اور علاج کا خواہشمند
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور کا حشمت علی معذوروں کیلئے مثال بن گیا تھا۔ ٹی وی کے مطابق حشمت کی ٹانگیں ٹائیفائیڈ کی وجہ سے ضائع ہو گئیں جبکہ والدین کا سایہ بچپن میں ہی اُٹھ گیا مگر اس نے ہمت نہ ہاری۔ پہلے خود علم حاصل کیا پھر لوگوں تک علم کی روشنی پہنچانے کا مشن سنبھال لیا۔ موہنی روڈ کے رہائشی حشمت نے پڑھنے کے بعد روزگار کیلئے اکیڈمی قائم کر دی، اپنے تمام کام خود کرتے ہیں۔ حشمت کی خواہش ہے کوئی شریک سفر زندگی کا حصہ بن جائے تاکہ میرے بھی بچے ہوں۔ حشمت نے بتایا میرا علاج ممکن ہے لیکن 20 لاکھ روپے کی خطیر رقم میرے پاس نہیں۔