خضدار : 13 مسخ شدہ لاشوں کا معمہ حل نہ ہو سکا دو لاشیں شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے
کوئٹہ (ثناء نیوز) ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بلوچستان کے ضلع خضدار سے برآمد ہونے والی 13 مسخ شدہ لاشوں کا معمہ حل نہیں ہو سکا۔ دو لاشوں کو شناخت کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مالک بلوچ نے ایک رکنی کمیشن کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے۔