• news

خام مال خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں‘ سٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ 10 فروری کو متوقع ہے : سیکرٹری صنعت

 اسلام آباد(نوائے وقت نیوز)  سیکرٹری صنعت و پیداوار شفقت نغمی نے کہا ہے کہ سٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ 10فروری کو متوقع ہے۔پاکستان سٹیل ملز کا مجموعی خسارہ ایک کھرب 12 کروڑ روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔ سٹیل ملز کے خام مال کی خریداری کیلئے پیسے نہیں ہیں۔ پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ جاری کردی۔ وزارت صنعت و پیداوار نے سٹیل ملز کی نجکاری کی سمری حکومت کو بھجوادی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن