ڈرون حملے، دہشتگردی اور مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے: شجاعت
اسلام آباد (پ ر ) ق لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ڈرون حملے، دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے روکنا کسی کے بس کی بات نہیں لیکن پھر بھی میں مذاکراتی ٹیم کیلئے دعا گو ہوں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت میں چودھری شجاعت نے کہا کہ طالبان نے ابھی باضابطہ شرائط پیش نہیں کیں اور نہ ہی حکومت کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے اس لئے فی الحال اس پر تبصرہ نہیں کر سکتا تاہم میں مذاکراتی ٹیم کیلئے دعا ہی کر سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں سے عوام کو کچھ نہیں ملا اور طالبان سے مذاکرات کرنا نہایت مشکل کام ہے۔
شجاعت