مولانا صوفی محمد کوگردوں اور مثانہ کی تکلیف سینئر ڈاکٹرز نے سینٹرل جیل پشاور میں طبی معائنہ کیا
پشاور (آئی این پی) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اﷲ کے سسر امیر کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی مولانا صوفی محمد کا گردوں اور مثانہ کی تکلیف کے باعث سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے سنٹرل جیل پشاور میں طبی معائنہ کیا۔ جمعرات کو سنٹرل جیل پشاور حکام کے مطابق مولانا صوفی محمد کو گردوں اور مثانہ کی تکلیف کے باعث لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کو سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جیل میں بلایا گیا جنہوں نے مولانا صوفی محمد کا طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم ہر جمعرات کو سنٹرل جیل پشاور میں ہی مولانا صوفی محمد کا علاج کرے گی۔