عرفان صدیقی کو پی ایم ہاؤس میں سابق دور کے ڈپٹی وزیراعظم کا دفتر الاٹ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم کے خصوصی معاون اور طالبان سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی کو وزیراعظم آفس میں سابق دور میں ڈپٹی وزیراعظم کا دفتر الاٹ کر دیا گیا ہے، یہ دفتر چودھری پرویز الٰہی کے زیر استعمال رہا ہے۔ قبل ازیں عرفان صدیقی پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں وفاقی وزیر اطلاعات کا دفتر استعمال کر رہے تھے وہ اب وزیراعظم آفس میں منتقل ہوگئے ہیں اور انہیں وزیراعظم کے دفتر کے فلور پر آفس الاٹ کر دیا گیا ہے۔