• news

اسلام آباد میں امریکی سفارتکار متحرک، ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں تیز

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) طالبان سے مذاکراتی عمل شروع ہونے پر اسلام آباد میں امریکی سفارتکار بھی متحرک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفارتکاروں نے اسلام آباد میں ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں تیز کر دیں۔  امریکی سفارتخانے  کے سیاسی سیل کے سربراہ محمود اچکزئی سے طویل ملاقات کی۔ مذاکرات  کے موقع پر پاکستان کے علاوہ تمام بین الاقوامی خاص طور پر امریکی‘ برطانوی اور بھارتی میڈیا  متحرک رہا ‘ مذاکرات کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ کی رپورٹنگ کی‘ تمام پاکستانی اور انٹرنیشنل چینلز نے مذاکرات کے پہلے دور کی خبروں کو بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کیا ۔ اسلام آباد میں امریکی یورپی اور دیگر اہم ممالک کے سفارتکار مذاکرات میں پیش رفت بارے جاننے  کیلئے سرگرم رہے، اپنی حکومتوں کو رپورٹس ارسال کیں۔ بی بی سی‘ وائس آف امریکہ سمیت تمام مشہور عالمی چینلز نے ان مذاکرات کے حوالے سے  نمایاں  خبروں میں اسے شامل کیا اور مذاکرات پر خصوصی پیکجز بنائے گئے تھے جو نشر کئے گئے۔  

ای پیپر-دی نیشن