• news

بھارت لداخ میںکنٹرول لائن پر رات کو نگرانی کیلئے جدید آلات نصب کرے گا

 سری نگر  (اے پی پی) بھارت لداخ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پرچینی افواج پر نظر رکھنے کے لیے تاریکی میں دیکھنے والے جدید آلات نصب کر ے گا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رات کو دیکھنے والے یہ جدید آلات انڈین ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن( ڈی آر ڈی او) نے تیار کئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ آلات تیاری کے آخری مرحلے میں ہیں اور انہیں لداخ سیکٹر میں تنصیب کے لیے بہت جلد بھارتی فوج کے حوالے کئے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے  مطابق یہ آلات دولت بیگ اولڈی، دمچاک اورچمور کے مقامات پر نصب کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن