• news

سپریم کورٹ نے مدثر اقبال لاپتہ کیس میں سابق اور موجودہ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کو آج طلب کرلیا

 اسلام  آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے  مدثر اقبال  لاپتہ کیس  میں سابق  اور موجودہ  ڈائریکٹر  ایف آئی اے  لاہور کو آج(جمعہ) کو طلب کرلیا ۔ مدثر اقبال  کے حوالے سے  آمنہ مسعود جنجوعہ   نے  عدالت کو بتایا تھا کہ  مدثر اقبال  کو لاہور  سے ایف آئی اے  کے دفتر میں  رکھا گیا تھا  جس کی تصدیق  اس کے ساتھ اٹھائے گئے  دیگر  لوگوں نے   بھی کی ہے  جس پر عدالت نے سابقہ سماعت پر سابق  ڈائریکٹر لاہور  قدرت اللہ مروت اور موجودہ  ڈائریکٹر  ڈاکٹر عثمان انور  کو سات فروری  کو عدالت میں طلب کیا تھا۔  اٹارنی جنرل   آفس نے   ایڈیشنل  اٹارنی جنرل طارق کھوکھر  کے ذریعے  مذکورہ بالا  دونوں افسران کو یاددہانی کے نوٹس ارسال  کئے  ہیں اور انہیں  عدالتی حکم سے آگاہ کیا ہے ۔ سپریم کورٹ آج جمعہ کو مدثر اقبال لاپتہ  کیس کی سماعت  کرے گی اور مذکورہ  بالا افسران  مقدمے میں  پیش ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن