جوڈیشل مجسٹریٹ کا عمر اکمل کی گاڑی سپردداری پر دینے کا حکم
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ماڈل ٹائون کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز انور نے قومی کرکٹر عمر اکمل کی زیر حراست گاڑی سپردداری پر انکے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز فاضل عدالت میں کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے گاڑی کی سپردداری کی درخواست دائر کی گئی جسے فاضل جج نے منظور کرلیا۔ استغاثہ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل پر الزام ہے کہ انہوں نے گلبرک کے علاقہ حسین چوک کے قریب ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کے بعد روکے جانے پر ٹریفک وارڈن ذیشان سے جھگڑا کرکے ا س کی وردی پھاڑ دی تھی۔