سندھ ہائیکورٹ: تھر میں کوئلے کی کھدائی کیلئے لگائی گئی بولیوں کی دوبارہ سکروٹنی کا حکم، 25 فروری کو رپورٹ طلب
کراچی (آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ نے تھر میں کوئلے کی کھدائی کیلئے لگائی گئی بولیوں کی دوبارہ سکروٹنی کا حکم دیتے ہوئے کھدائی کیلئے لگائی گئی بولیوں بارے رپورٹ 25 فروری کو طلب کرلی۔ سندھ ہائی کورٹ میں نجی کمپنی نے درخواست دائر کی تھی کہ ٹینڈرز میں سب سے کم بولی 162 روپے فی کیوبک میٹر لگائی گئی تھی لیکن اس کے باوجود ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دیدیا گیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ کھدائی کیلئے لگائی گئی بولیوں کو دوبارہ سے جانچا جائے۔