• news

فیس بک پر چاہنے والوں کی تعداد 15 لاکھ ہو گئی، مشرف ہسپتال میں بھی سوشل میڈیا کے حامیوں کو نہیں بھولے

اسلام آباد (آئی این پی) ہم بھول گئے ہر بات، مگر تیرا پیار نہیں بھولے، مقدمات میں پھنسے اور اے ایف آئی سی میں زیر علاج پرویز مشرف اپنے سوشل میڈیا کے حامیوں کو ہسپتال کے بستر پر بھی فراموش نہ کر سکے، فیس بک پر حامیوں کی تعداد 15لاکھ ہونے پر اظہار تشکر کا پیغام بھیج دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پرویز مشرف نے ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں انہوں نے کہا فیس بک پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد 15لاکھ ہو گئی ہے اور اس پر وہ بہت خوش ہیں اور پاکستان اور دنیا بھر میں ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے اہم ایشوز پر ان کے ساتھ رابطہ رکھا اور اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن