• news

امن و امان کی مخدوش صورتحال کے سبب تاجر محتاط ....سٹاک مارکیٹوں میں محدود تیزی‘ 100 انڈیکس 26862 پوائنٹس پر بند

کراچی +لاہور( مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو اتار چڑھاو¿ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 26800 کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 2 ارب 81 کروڑ روپے کی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 15.30فیصد کم جبکہ 50 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہاو¿سز سمیت دیگر انسٹی ٹیونشز کی جانب سے بینکنگ ،آئل ، سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 26900 کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا تاہم امن و امان کی ناگفتہ بہ صورت حال اور فروخت کے دباو¿ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔ ماہرین اسٹاک کے مطابق طالبان سے مذاکراتی عمل میں پیش رفت کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں سمیت مقامی گروپس بھی مارکیٹ میں سرگرم ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے ۔ مذاکرات میں کامیابی کے نتیجے میں مارکیٹ 30ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرسکتی ہے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 111.06 پوائنٹس اضافے سے 26862.51 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 404کمنپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 202 کے کمپنیوں کے بھاو¿ میں اضافہ ،180کمپنیوں کے بھاو¿ میں کمی جبکہ 22 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔جمعرات کو کاروباری سرگرمیاں 25 کروڑ 42 لاکھ 10ہزار 400 شیئرز رہیں جو منگل کے مقابلے میں 4 کروڑ 59 لاکھ 45 لاکھ ہزار980 شیئرز کم ہیں ۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 52.77 پوائنٹس اضافے 19371.78 پوائنٹس ،کے ایم آئی 30 انڈیکس 140.49پوائنٹس اضافے سے 44390.13جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 11.32 پوائنٹس اضافے 20049.04پوائنٹس پر بند ہوا ۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس 10.95 پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5127.91 پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر123 کمپنیوں کا کاروبار ہوا ۔ 35 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ، 13 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 75 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میںکل 36 لاکھ 15ہزار 700 حصص کا کاروبار ہو ا ۔مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ( رائٹ) کے 7 لاکھ 85 ہزارحصص لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے5 لاکھ 35 ہزار 500 حِصص، جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے 4 لاکھ 59 ہزار 500 حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ ہینو پاک موٹرز لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت 6.83روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی۔
 جس کی قیمت0.94 روپے کم ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن