کاتھم میں محمود اکبر کی کتاب’’ سالٹ اینڈ پیپرویلج ریسپیز‘‘ کی تقریب رونمائی
لاہور( سٹاف رپورٹر) طویل تاریخی پس منظر کی حامل پاکستانی کوزین ترقی کیلئے مراحل کی جانب گامزن روائتی پاکستانی کھانے اب نئی روایت کے ساتھ پاکستانی کھانوں کی تراکیب پر مشتمل کتاب’’ سالٹ اینڈ پیپرویلیج ریسپیز‘‘ کے نام سے شائع ہوگئی ہے۔ جس کے مصنف محمود اکبر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سالٹ اینڈ پیپرویلج کے میجنگ ڈایگزیکٹو محمود اکبر جنہوں نے1975 میں میامی امریکہ سے ہوٹل مینجمنٹ کی تعلیم مکمل کرکے ہلٹن انٹرنینشل سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا پاکستان میں30سال تک فوڈ اینڈ بیوریجز کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے کے بعد طویل عرصے لاہور اور کراچی میں سالٹ اینڈ پیپرویلیج ریسٹورنٹس کامیابی سے چلارہے ہیں۔