• news

مذاکرات سے 20 کروڑ افراد کا مستقبل وابستہ ہے‘ حکومت‘ طالبان سنجیدگی دکھائیں: خالد پرویز

لاہور (پ ر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی اور کاروبار کے فروغ کیلئے امن ضروری ہے۔ ترقی اور خوشحالی کے پھول امن کی شاخ پر ہی کھلتے ہیں۔ اس حوالے سے حکومت‘ طالبان مذاکراتی عمل یقینا خوش آئند ہے اور 20 کروڑ انسانوں کی بہتری اس سے جڑی ہوئی ہے۔ اس لئے حکومت اور طالبان دونوں ذمہ داری کا ثبوت دیں۔

ای پیپر-دی نیشن