قیدیوں کی رہائی ہمارا ممکنہ مطالبہ ہے ہمارے دو افراد کو دوران حراست مارا گیا ، تحریک طالبان مہمند ایجنسی
پشاور (نوائے وقت نیوز) تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے کہا ہے کہ قیدیوں کی رہائی ہمارا ممکنہ مطالبہ ہے۔ عمر خراسانی نے کہا کہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔ ہمارے 2 ساتھیوں کی نعشیں پشاور میں ملی ہیں۔ دونوں افراد تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے رکن تھے اور انہیں حراست میں مارا گیا ہے۔