• news

پاکستانی نژاد معین علی انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں شامل

لندن (سپورٹس ڈیسک )پاکستانی نڑاد معین علی انگلش ٹیم میں شامل کر لیا گیا ۔معین علی کو گذشتہ برس ’پلیئر آف دی ایئر‘ کا اعزاز دیاگیا تھا۔انگلینڈ نے تجریہ کار کھلاڑی کیون پیٹرسن کو ہمیشہ کے لیے کرکٹ ٹیم سے نکالنے کے اعلان کے بعد پاکستانی نڑاد معین علی کو ٹیم میں شامل کر لیاگیا ہے۔ورسٹرشائر کیلئے کھیلنے والے 26 سالہ آل راؤنڈر معین علی اور لنکاشائر کے سٹیون پیری کو ویسٹ انڈیز میں ہونے والی ایک روزہ سیریز اور بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن