• news

نیشنل جمخانہ کلب لاہور جمخانہ کو ہرا کر رہبر ٹی ٹونٹی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) نیشنل جمخانہ کر کٹ کلب نے لاہور جمخانہ کر کٹ کلب کو67رنز سے شکست دے کر دوسرے رہبر کپ ٹونٹی ٹونٹی کلب کر کٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ رہبر کپ ٹورنامنٹ کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز کمیٹی کے چیئرمین ماجد زمان کی صدارت میںہوا۔ اجلاس میں لاہور جمخانہ کر کٹ کلب اور نیشنل جمخانہ کر کٹ کلب کے درمیان کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل کے حوالے سے تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پی سی بی اور آئی سی سی کے انٹرنیشنل ٹونٹی ٹونٹی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح کا فیصلہ کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن