• news

چٹاگانگ ٹیسٹ: سری لنکا کی گرفت مضبوط‘ کامیابی کیلئے 10 وکٹیں‘ بنگلہ دیش کو 455 رنز درکار

چٹاگانگ (اے پی پی) سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا۔ بنگلہ دیش نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے12  رنز بنا لئے تھے۔ بنگال ٹائیگرز کو فتح کیلئے مزید455 رنز جبکہ سری لنکا کو 10 وکٹیں درکار ہیں۔ تمیم اقبال 7اور شمس الرحمان4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔سری لنکن ٹیم نے دوسری اننگز 305 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی اور میزبان ٹیم کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 467 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کمار سنگاکارا 105 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دنیش چندیمل 100 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 426 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن