بلجیئن فلم ’’دی بروکن سرکل بریک ڈائون‘‘ آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد
لاس اینجلس (اے پی پی) بلجیئن فلم ’’دی بروکن سرکل بریک ڈائون‘‘ آسکر ایوارڈز کی غیر ملکی زبان کی فلموں کیلئے نامزد کر لی گئی۔ مذکورہ فلم ایک لو سٹوری ہے جو جذبات و احساسات سے بھرپور ہے۔ اس فلم کے بعض مناظر دیکھنے والوں کی آنکھیں پرنم کر دیتے ہیں۔ فلم کی کہانی ایک جوڑے کے گرد گھومتی ہے جن کی بیٹی کسی جان لیوا بیماری میں مبتلا ہو جاتی ہے اور فلم کا آغاز ہسپتال کے منظر سے ہوتا ہے اور پھر کہانی سات سال کے فلیش بیک میں چلتی ہے۔ فلم میں بعض مناظر کے بیک گرائونڈ میں خوبصورت میوزک بھی دیا گیا ہے۔ فلم کا دورانیہ ایک سو نو منٹ ہے۔