عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت آج ہو گی مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر فیصلہ متوقع
اسلام آباد (ثناء نیوز) لال مسجد کے نائب خطیب علامہ عبدالرشید غازی شہید اور ان کی والدہ شہید کے مقدمہ قتل کی سماعت آج بروز ہفتہ کو سیشن کورٹ میں ہو گی۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج واجد علی خان پرویزمشرف کے خلاف علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت کریں گے۔ آج (ہفتہ کو) سماعت کے موقع پر پرویزمشرف کی میڈیکل رپورٹ پر فریقین کے وکلاء دلائل دیں گے جس کے بعد پرویز مشرف کی عدالت میں حاضری سے استثناء کے متعلق فیصلہ سنایا جائے گا۔