کوئٹہ میں گندے پانی کی نالیوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی: ڈبلیو ایچ او
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں گندے پانی کی نالیوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 28دسمبر 2013ء کو مشرقی بائی پاس کلی جتک سے بھی لئے گئے سیمپلز مثبت نکلے ہیں، پانچ سال سے کم عمر بچے پولیو وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ کوئٹہ، ژوب اور شیرانی میں انسداد پولیو کی 3روزہ ہنگامی مہم 10فروری سے شروع ہو گی۔ صوبائی سیکرٹری صحت کی صدارت میں ہنگامی اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔