• news

نوازشریف‘ سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کیلئے 12 فروری کو ترکی جائیں گے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد نوازشریف پاکستان افغانستان اور ترکی کی سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کیلئے 12 فروری کو ترکی جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا  ہے کہ سہ ملکی کانفرنس میں دہشت گردی کیخلاف جنگ‘ غیر ملکی افواج کے انخلاء اور اسکے بعد کی صورتحال کے بارے میں مشاورت کی جائیگی۔ ذرائع نے بتایا  ہے کہ وزیراعظم ترکی اور افغانستان کے  رہنماؤں کو طالبان سے جاری بات چیت کے بارے میں اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم 14 فروری کو واپس آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن