• news

طا لبان سے مذاکرات کی کا میابی کیلئے پوری قوم دعا گو ہے: ڈاکٹر عبدالقدیر

لاہور (آئی این پی) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ طا لبان سے مذاکرات کی کا میابی کیلئے پوری قوم دعا گو ہے‘ ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے دہشت گردی کے ساتھ کر پشن کا خاتمہ بھی ضروری ہے‘ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو پار لیمنٹ میں نہیں جیلوں میں ہونا چاہئے‘ جب تک ملک سے کرپشن، لوٹ مار اور ناانصافی کا خاتمہ نہیں ہوتا ہم کسی بھی صورت آگے نہیں بڑھ سکتے‘ آئین کی حکمرانی ثابت کرنے کیلئے آئین توڑنے والوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ قومی خزانے سے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنانے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں جو ملک کی سب سے بڑی بدقسمتی ہے ۔ملک میں احتساب کا بہتر نظام نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کرپٹ لوگوں کیلئے کسی جنت سے کم نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اس ملک سے لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر مسائل کا خاتمہ کرنا ہے تو پھر کرپٹ لوگوںکو چوکوں میں بے نقاب کر کے انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا‘ طا لبان سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے پوری قوم دعاگو ہے۔

ای پیپر-دی نیشن