قائم علی شاہ اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے چلے گئے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ عمرے کے ادائیگی کے لئے اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے بیرون ملک ہونے کے باعث آج ہونے والا سندھ کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔