نماز جمعہ کے اجتماعات میں مذاکراتی عمل کی کامیابی کیلئے دعائیں
اسلام آباد (ثناء نیوز) حکومت اور ثالثی کمیٹی کی اپیل پر نماز جمعہ کے اجتماعات میں طالبان حکومت مذاکرات کے تناظر میں ملکی استحکام و قیام امن ملک میں شرعی قوانین کے نفاذ میں پیشرفت ملکی ترقی و خوشحالی بقاء اور سالمیت کیلئے دعائیں مانگی گئیں ثالثی کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے پہلے باضابطہ مشترکہ اجلاس کے بعد حکومتی کمیٹی کے رابطہ کار وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کے ہمراہ قوم سے مذاکراتی عمل کی کامیابی کیلئے دعا کی اپیل کی تھی۔