• news

جسٹس ناصرالملک کی عدم دستیابی کے باعث لاپتہ مدثر اقبال کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے مدثر اقبال لاپتہ کیس  کی سماعت جسٹس ناصرالملک کی عدم دستیابی کی وجہ سے غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔ جمعہ کو مقدمے کی سماعت ہونا تھی اور ایف آئی اے لاہور کے سابق اور موجودہ ڈی جی نے بھی پیش ہونا تھا مگر جسٹس ناصرالملک کی عدم دستیابی کی وجہ سے کیس کی سماعت نہ ہوسکی اور لاپتہ مدثر اقبال سمیت دیگر مقدمات بھی ڈی لسٹ کردئیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن