سبی: مسیحی شخص کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی ہندو بچی دم توڑ گئی
سبی(آئی این پی)سبی میں مسیحی شخص کی ہوس کا شکار پانچ سالہ ہندو بچی ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑتے لڑتے دم توڑگئی۔ تفصیلات کے مطابقمین بازار کی پانچ سالہ معصوم انجیلی کماری کو گزشتہ ہفتہ قبل ایک عیسائی شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچی کوئٹہ کے ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ روز ہی اپنے گھر آئی تھی۔ گزشتہ روز حالت نازک ہونے پر اس کے والد سول ہسپتال لے گئے جہاں پر وہ زندگی کی بازی ہار گئی جس کی سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مذہبی رسومات ادا کردی گئیں۔ بچی کے والد انیل کمارکا کہنا تھا کہ بچی کے ساتھ ظلم کرنے والے کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔