پروازوں میں غیر معمولی تاخیر، عمرہ زائرین کو مشکلات
لاہور (خبر نگار) عمرہ زائرین کی مشکلات کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے گزشتہ روز جدہ سے آنیوالی دونوں پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ صبح پونے نو بجے جدہ سے لاہور آنیوالی پرواز 14 گھنٹوں کی تاخیر سے رات لاہور پہنچی جبکہ شام ساڑھے چار بجے جدہ سے آنیوالی پرواز سوا چھ گھنٹے کی تاخیر سے رات پونے گیارہ بجے لاور پہنچی پی آئی اے کی کراچی سے آنیوالی پرواز پی کے 306 بھی سوا تین گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی لاہور ائرپورٹ پر جدہ سے آنیوالے عمرہ زائرین کو لینے کیلئے آنیوالے ان کے عزیز و اقارب نے لاہور ائرپورٹ پر شاہین ائر لائنز کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔