• news

غیر یقینی سیاسی حالات پر حصص کی اونے پونے فروخت‘ سٹاک مارکیٹ میں شدید مندا‘ کے ایس ای 100 انڈیکس دو نفسیاتی حدوں سے گر گیا

کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر) کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو سٹاک مارکیٹ میں مندے کا رجحان رہا۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی حالات میں غیریقینی کیفیت اور گردشی اطلاعات پر سرمایہ کاروں نے بیشتر حصص اونے پونے داموں فروخت کر دیے جس کے نتیجہ میں ایس ای 100 انڈیکس 2نفیاتی حدوں سے گر گیا اور  180.73 پوائنٹس کی کمی سے 26681.78 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 115.84 پوائنٹس کی مندی سے 19255.94 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 167.86 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی  مارکیٹ میں مجموعی طور پر 383 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ 101 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی رہی، 265 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندا اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 28 کروڑ 76 لاکھ 40 ہزار 400 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 67 کروڑ 83 لاکھ 75 ہزار 939 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 65 کھرب 37 ارب 6 کروڑ 40 لاکھ 24 ہزار 677 روپے سے کم ہو کر 64 کھرب 82 ارب 33 کروڑ 16 لاکھ 24 ہزار 838 روپے رہ گیا۔  لاہور سٹاک ایکسچینج میں مندے کے دوران  مجموعی طور پر119 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔ 17کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔ 33 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ69کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 24.73 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5105.24 پربندہوا۔ مارکیٹ میں22 لاکھ  3 ہزار900حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز36 لاکھ 15 ہزار 700 حصص کا لین دین ہوا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن