• news

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو پی ایم یوتھ پروگرام سے منسلک کیا جائے گا: مریم نواز

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز نے کہا  کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو پی ایم یوتھ پروگرام کی تمام خریداریوں سے منسلک کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات یوتھ سکیم پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ فیصلہ حکومت کی شفافیت کی پالیسی کی روشنی میں غیر جانبدار ادارے سے پروگرام کی موثر اور قابل قبول نگرانی کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام خریداریوں کے عمل میں تمام متعلقہ قواعد و ضوابط کی پیروی کو یقینی بنائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن