• news

مریضوں کو 24 گھنٹے طبی امداد کی فراہمی کیلئے جنرل ہسپتال کے انتظامی ڈاکٹروں کو بااختیار بنا دیا گیا: پروفیسر انجم حبیب

لاہور (پ ر) وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے ویژن صحت سب کیلئے کے تحت جنرل ہسپتال کو مریض دوست شفاخانہ بنانے سے متعلق انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔ صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر حبیب وہرہ نے کہا کہ 24 گھنٹے مریضوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کیلئے ایل جی ایچ کے تمام انتظامی ڈاکٹروں کو بااختیار بنا دیا گیا ہے۔ اب ایمرجنسی وارڈز‘ آئی سی یوز‘ سی سی یوز اور آپریشن تھیٹر میں لائف سیونگ ادویات کی عدم دستیابی پر ذمہ دار منعقد انتظامی ڈاکٹر ہو گا جسے ہنگامی طور پر لائف سیونگ ادویات بازار سے خریدنے کا بھی اختیار دے دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن